پاناما کیس کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل کس اہم ادارے کے سربراہ کو فارغ کیا جا سکتا ہے؟ سب سے بڑی خبر آگئی
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) پاناما لیکس کے فیصلے میں چند گھنٹے باقی ہیں اور پاکستانیوں کی نظریں اس فیصلے پر لگی ہوئی ہیں ،میڈ یا نے بھی فیصلے کو پاکستان کے تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دے دیا ہے جس کے باعث لوگوں کی نظریں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ہیں۔اس حوالے سے مختلف اینکر پرسن اور سینئر صحافیوں کی طرف سے پیشن گوئی کا بھی سلسلہ جاری ہے ،ایسے ہی ایک پیشن گوئی سینئر صحافی نجم سیٹھی نے بھی کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں چیئر مین نیب کو فارغ کیا جا سکتا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کو کسی نے غلط مشورہ دیا جس پر چیئر مین نیب نے عدالت کے سامنے کہا کہ اس کیس میں نیب کچھ نہیں کر سکتی ،چیئر مین نیب کے اس جواب پر عدالت نے کہا تھا کہ اس بات کا رد عمل ہو سکتا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں چیئر مین نیب کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئر مین نیب کو عدالت کے سامنے کہنا چاہیے تھا کہ آپ حکم کریں تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں تاہم ایسا نہ ہو سکا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved