پا نا ما کیس کے فیصلے سے قبل کپتان کے اعلان نے پور ے ملک میں ہلچل مچا دی
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )پانامہ کا اثر پورے پاکستان پر مرتب ہو گا۔فیصلہ پاکستان کی سیاست بدل کر رکھ دے گا۔پورا ملک پانامہ فیصلے کا شدت سے منتظر ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منعقد ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں پانامہ میں تحریک انصاف نے تاریخی جدوجہد کی ہے اور آج اس مقام پر پہنچ کر میں اپنے ہر کارکن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان کا مستقبل آج تحریک انصاف کی راہ تک رہا ہے۔ عمران خان نے کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کرپشن آج حقیقت میں پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بن چکا ہے۔قوم جان چکی ہے کہ پاکستان میں مسائل کی سب سے بنیادی وجہ کرپشن ہے۔قوم پانامہ پر بحث و تمحیص سے اس کی نوعیت کو سمجھ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری جدوجہد کے باعث کرپٹ سٹیٹس کو لرز رہا ہے۔کل کے فیصلے کے بعد کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہوگا۔‎

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
7%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved