وزیر اعظم کے فوری انتخابات کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
لندن (روز نامہ اوصاف )برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ میں فوری انتخابات سے بریگزٹ کو کامیاب کرنے اور برطانیہ کو طویل مدت استحکام فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔آٹھ جون کو انتخابات منعقد کروانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران بادلِ ناخواستہ اپنی سوچ تبدیل کی ٗانھوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان پر اعتماد کریں اور یہ کہ نئے مینڈیٹ سے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات کے دوران ان کے ہاتھ مضبوط ہوں گے اور ان لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جو اس عمل کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔توقع ہے کہ دارالعوام کے ارکان کی دو تہائی اکثریت اس فیصلے کے حق میں رائے دے گی۔ ٹریزا مے نے ایک روز پہلے قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر کے بہت سے حلقوں کو حیران کر دیا تھا۔‎‎

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved