پانامہ اور ڈان لیکس کا فیصلہ آنے سے قبل ; وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ بھاگ گئے
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانامہ ڈان لیکس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی بیرون ملک روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوئے ۔ اسحاق ڈار سالانہ اجلاسوں میں شریک پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی تھی جس سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔جبکہ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار ڈان نیوز لیکس میں مطلوب ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت ایک بہانہ ہے کیونکہ اسحق ڈار منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں جن کےخلاف سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے درخواست دائر کررکھی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
21%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved