حق اور سچ کی فتح ہو گی ، انشااللہ کامیابی سے لال حویلی لوٹیں گے ۔ شیخ رشید
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں پانامہ کا فیصلہ سننے کے لیے روانہ ہونے سے قبل بکروں کا صدقہ دیا۔ شیخ رشید نے بکروں کا صدقہ دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام حالات ملک کی بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں پانامہ کا فیصلہ آ رہا ہے۔اور انشا اللہ آج حق کی فتح ہو گی۔ ہم حق کے لیے لڑ رہے ہیں اورموت کے منہ سے اللہ کی مدد سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا ہمیں قبول ہو گا اور انشااللہ ہم کامیابی سے لال حویلی لوٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ملک بھر میں موجود اپنے سپورٹرز کو بھی کہوں گا کہ وہ اطمینان رکھیں ۔ اگر کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پانامہ کا فیصلہ آج اپنے مرکزی انجا م کو پہنچ رہا ہے۔لہٰذا فیصلے کو دل پر نہیں لینا۔ فیصلے کے بعد بھی ملک کی بہتری کے لیے ہم لڑتے رہیں گے اور جب تک ملک سے کرپشن اور چوروں کی حکومت ختم نہیں ہوگی ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
43%
ٹھیک ہے
43%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved