آج کی سب سے بڑی خبر 3پاکستانی خواتین نے توہین رسالت کے مرتکب معروف شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا ۔۔ جانتے ہیں وہ شخص کون تھا ؟ دھماکہ خیز انکشا
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پسرور کے نواحی گائوں ننگل مرزا میں 3 بہنوں نے 13 برس بعد گستاخی مذہب کے الزام میں ایک شخص فضل عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ برقعہ پوش افشاں، آمنہ اور رضیہ ننگل مرزا میں دم کرانے کے بہانے مظہر حسین سید کے گھر میں داخل ہوئیں اور فضل عباس سے ملنے کی خواہش کی۔ جب فضل عباس سامنے آیا تو اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تینوں خواتین نے الزام لگایا کہ فضل عباس نے 2004ء میں مذہب کی گستاخی کی تھی۔ایس ایچ او پسرور سٹی پولیس سٹیشن خالد ڈار نے بتایا کہ 13 برس قبل فضل عباس کے خلاف دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آیا تھا اور باقاعدہ شامل تفتیش ہوا اور مقامی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ قتل میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک بہن فضل عباس سے تعلیم بھی حاصل کرتی رہی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
5%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved