”یہ بدمعاش ایسے ظالم سوال کرتا ہے کہ ۔۔۔!‘‘ سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے آصف زرداری نے سمجھا کہ کیمرہ بند ہو گیا ہے، معروف صحافی سے ایسی بات
  20  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کو تو سب ہی جانتے ہیں جو مختلف معروف شخصیات کے ساتھ ایک رو زگزارتے ہیں اور اسے پروگرام کی شکل میں ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں انہوں نے اپنا آخری پروگرام سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ کیا جس دوران انہوں نے بہت سے سوالات کئے اور آصف علی زرداری کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بہت سی معلومات عوام تک پہنچائیں۔ اس پروگرام میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جسے پروگرام سے زیادہ شہرت مل گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات سامنے آنے پر ہنسی کا طوفان برپا ہو چکا ہے۔ سہیل وڑائچ نے پروگرام ختم کیا تو کیمرہ ابھی آن تھا تاہم آصف علی زرداری سنے سمجھا کہ شائد کیمرہ بند ہو چکا ہے اور اس کی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ”یہ بدمعاش بڑے ہی ظالم سوال کرتا ہے۔“آصف علی زرداری نے یہ بات کہی تو سہیل وڑائچ کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو گئی اور ان کیساتھ بیٹھے بلاول بھٹو زرداری بھی محظوظ ہوتے نظر آئے۔ اس موقع پر قمر الزمان کائرہ بھی وہاں موجود تھے اور وہ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved