آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان، نئے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں رواں برس یکم جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو اپنے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔23 سالہ پیٹ کمنز کو فاسٹ بولرز مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور جیمز پیٹنسن کے ساتھ آسٹریلوی سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کے ہمراہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ہیں۔آسٹریلین سکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، ایرون فنچ، جان ہیسٹنگز، ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، موئزس اینریکے، کرس لیون، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں ۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہہمارے مخالفین کو ہمارے سکواڈ سے خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک سنجیدہ اور برق رفتار بولروں کا بیڑا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہپیٹ کمنز آسٹریلوی اٹیک میں تیزی، غصہ، کنٹرول اور اس کے درمیان کچھ بھی لا سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک نسل کے بعد کے سب سے بڑا بولر ہیں۔بریٹ لی نے کہا کہ ہیزل وڈ لگاتار گڈ لینتھ پر بولنگ کر سکتے ہیں جب کہ مچل سٹارک شارٹ گڈ لینتھ کے ساتھ یارکر کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیٹ کمنز 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے قابل ہیں۔ ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی، آسٹریلوی ٹیم گروپ اے میں انگلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے اور اپنی مہم کا آغاز 2 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں رواں برس یکم جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو اپنے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔23 سالہ پیٹ کمنز کو فاسٹ بولرز مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور جیمز پیٹنسن کے ساتھ آسٹریلوی سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved