آصف زرداری نواز شریف کوبچانے کیلئےکیا گیم کھیلتے رہے؟ سابق صدر کے تہلکہ خیز انکشافات ۔۔۔!
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف )2014میں عمران خان کے دھرنے کے بجائے نواز شریف کی سپورٹ اس لئے کی کہ اگر اس وقت حکومت گر جاتی تو نواز شریف سیاسی شہید بن جاتے،نواز شریف کو اس نہج تک لانے والے ہم ہیں، آصف علی زرداری کا ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں معروف کالم نگار و اینکرپرسن جاوید چوہدری کو خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کو چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2014میں عمران خان کے دھرنے کے بجائے نواز شریف کی سپورٹ اس لئے کی کہ اگر حکومت گر جاتی تو نواز شریف سیاسی شہید بن جاتے اور انہیں پھر سے عوام میں جاکر یہ کہنے کا موقع مل جاتا ہے کہ ہماری حکومت گرا دی گئی اور ہم کچھ نہ کر سکے، اگر ہم ہوتے تو پاکستان کو سونے کا باغ بنا دیتے، اب جب یہ اپنی مدت پوری کر کے جائیں گے تو دیکھنا یہ ہے کہ ان کے پاس عوام کو کہنے کیلئے کیا ہو گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں معروف کالم نگار و اینکرپرسن جاوید چوہدری کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو سیاسی شہید بننے نہیں دیا،کسی اور کو سیاسی فائدہ پہنچانا میرا کام نہیں میں نے پیپلزپارٹی کی سیاست کرنی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری سیاست کامیاب رہی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو سیاسی شہید بننے نہیں دیا،کسی اور کو سیاسی فائدہ پہنچانا میرا کام نہیں میں نے پیپلزپارٹی کی سیاست کرنی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری سیاست کامیاب رہی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
60%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved