گرمی نے سالوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سکھر میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ روز سکھر میں زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے سکھر میں اپریل 2000 ءمیں 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ترجمان محکمہ موسمیات حارث بن نسیم کے مطابق آج خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار 19، مالم جبہ، پٹن06، بالاکوٹ 04، مظفرآباد12، بگروٹ، استور06، چلاس05، گوپس03، بونجی02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق لاڑکانہ میں49.5، سکھر،موہنجودڑو، دادو 49، جیکب آباد ، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، سبی 48، خانپور 47، بہاولنگر، روہڑی، نورپورتھل، رحیم یار خان میں 46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آبا د23، کراچی 26،پشاور 24، کوئٹہ 13، گلگت اور ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved