بھارتی فوج کے معیار کا بھانڈا پھوڑنیوالا کس حال میں ہے۔۔۔؟بھارتی چینل نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )بھارتی فوجیوں کو ناقص کھانا دینے کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکار نے خود کو نوکری سے برطرف کئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ جاتے ہوئے عدالت میں وردی پہن کر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی نیوز چینل این ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم رستم میں اکشے کمار وردی میں اپنا کیس لڑتے نظر آئے تھے لیکن اب فلم نہیں بلکہ حقیقت میں ایک فوجی اعلیٰ افسران کے خلاف عدالت میں وردی پہن کر پیش ہوگا۔بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے نوکری سے برخاستگی کے خلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تیج بہادر کا اب بھی موقف ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور کھانے کی صورتحال نہ صرف بی ایس ایف میں بلکہ آرمی، نیوی اور ایئرفورس میں بھی اہلکاروں کو ناقص کھانا دیا جارہا ہے۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برخاستگی کے خلاف عدالت میں وردی پہن کر پیش ہوں گے تاہم انہوں نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ میں اضافہ چاہتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved