پاکستان پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دینے والے دشمن بھارت نےبڑی پیشکش کر ڈالی
  21  اپریل‬‮  2017     |     پاکستان
’’جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی‘‘ اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )بھارت کی پنجاب حکومت نے صوبے کی اضافی بجلی پاکستان کو بیچنے کی تجویز دے دی، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم مودی سے درخواست کی کہ تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں پنجاب کی اضافی بجلی پاکستان یا نیپال کو بیچنے کی درخواست کی، امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے شہریوں کی ضرورت پوری کرنے کے بعد بچنے والی ایک ہزار میگا واٹ سرپلس بجلی پڑوسی ممالک کو بیچی جا سکتی ہے۔اس اقدام سے شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا اور بھارتی صارفین کوبجلی بھی کم قیمت پر ملے گی، کیپٹن امریندر نے کہا کہ پاک بھارت سرحدی علاقے کے گویندول صاحب تھرمل پاور پلانٹ سے پاکستان کو مستقل بنیادوں پر بجلی فراہم کرنا مشکل نہیں ہے، وزیراعظم وزارت بجلی کو پنجاب حکومت کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ہدایت کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
22%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
66%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved