(ن) لیگ بکری کو بچاتے بچاتے اپنا ببر شیر کھو بیٹھی ایک اور وفاقی وزیر کا استعفیٰ ۔۔۔؟شریفوں کو پریشانیوں نے گھیر لیا
  18  مئی‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل اور بیورو کریسی کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی، بیورو کریسی نے وفاقی وزیر کو ناکام کرنے کیلئے ان کے احکامات پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ گزشتہ ماہ ان کی یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات بھی نہیں ہونے دی گئی، وزارت کی جانب سے انسانی حقوق کا دن کے مناسبت سے کی گئی تقریبات کے بلوں کی ادائیگی تک روک دی گئی اور ان کی احکامات کے باوجود لاہور میں وزیر کا کیمپ آفیس تک نہیں بننے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل اور بیورو کریسی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، بیورو کریسی کی جانب وفاقی کابینہ میں موجود واحد اقلیتی وزیر کے احکامات اور لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے، جس کے وجہ سے انسانی حقوق جیسے اہم وزارت کا کام عمل ٹپ ہو کہ رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے وفاقی وزیر انسانی حقوق دل برداشت ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر کی جانب سے لاہور میں کیمپ آفیس کے قیام اور وہاں پر انسانی حقوق کے متعلق ہیلپ لائن کی تشکیل پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں انسانی حقوق کے دن کی مناسبت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جن میں نغمہ نگاری ، مشاعرہ اور کرسمس ٹرین جیسے پروگرام شامل تھے لیکن ابھی تک ان تقریبات کے بلوں کی ادائیگی تک نہیں ہو سکی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے ایک وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ بھی بیورو کریسی سے نالاں ہوگئے مستعفی ہو چکے ہیں، سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی بھی استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا تھا لیکن وزیراعظم نواز شریف کی مداخلت پر انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے چکے ہیں، سندھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے وزیر مملکت حکیم بلوچ بھی بیورو کریسی سے ناراضگی اور وزیراعظم کی جانب سے ان کو ملاقات کا وقت نہ دینے کے باعث مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں دوبارہ شامل ہو کر کراچی سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
84%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
8%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved