یکے بعد دیگر3دھماکے، پشاور گونج اٹھا
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان

پشاور (ویب ڈیسک ) پشاور کے علاقے دادو زئی میں بارودی مواد کے 3دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔نیو نیوز کے مطابق دادوزئی کے رہائشی علاقوں میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے یکے بعد دیگر 3دھماکے ہوئے ۔ایک دھماکا ٹائم بم کا تھا جبکہ دیگر 2دھماکے دیسی ساختہ تھے۔پہلا دھماکا رحمن قلعہ میں کسٹم اہلکار جہانگیر کے گھر کے باہر ہوا جس سے گیٹ کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرے دھماکے میں گھر سے کچھ فاصلے پر کھڑی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور تیسرا دھماکا پولیس کی گاڑی کے گزرنے کے بعد ہواتاہم دونوں دھماکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی شخص کے زخمی ہونے کے بارے بتایا گیا ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیق جاری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved