آرمی چیف نے آئندہ ہفتے کور کمانڈرز کا اجلاس طلب کر لیا
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی طرف سے بلائے جانیوالے کورکمانڈرز اجلاس میں سرحدوں کی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ ملکی سکیورٹی اور آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی پھانسی کو عبوری طور پر روکنے کے فیصلے کے بعد کورکمانڈرز اجلاس میں اس معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔یاد رہے کہ کراچی سے پاک فوج نے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
93%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
5%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved