بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لئے سزا ئے موت کے خلاف اپیل کا آخری دن
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لئے سزا ئے موت کے خلاف اپیل کا آج آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے جرائم کا اعتراف کرنے والے را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاس اپنی سزا کے خلاف اپیل کے لئے 40 دن کی مہلت ختم ہورہی ہے اور آج اس کا آخری دن ہے جبکہ اس حوالے سے ابھی تک بھارتی حکام بھی انجان ہیں کہ ان کے جاسوس نے اپنی سزا کے خلاف اپیل کی ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا اور گزشتہ روز عالمی عدالت نے پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
93%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
2%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved