کونسی پاکستانی شخصیت کلبھوشن کو بچانے کیلئے اپیل کرنیوالی ہے؟
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے کلبھوشن یادیو سے متعلق بہت زیادہ حقیقت پتہ پے۔ کلبھوشن یادیو کو پانچ سال کے بعد ٹریک کر کے پکڑا گیا تھا۔ اس سے قبل کلبھوشن یادیو کے خلاف شواہد اکٹھا کیے جا رہے تھے کیونکہ اس لیول کے بندے کو بغیر شواہد کے پکڑنے کے نتائج بُرے بھی ہو سکتے تھے۔مبشر لقمان نے کہا کہ میں آپ کو کلبھوشن سے متعلق چند باتیں میں بتاتا چلوں جو آج تک کسی کو بھی نہیں پتہ۔کلبھوشن یادیو کےبی ایل ایف کے دہشتگرد کمانڈر ڈاکٹر منان سے ڈائریکٹ رابطہ تھا جنہوں نے بے انتہا پاکستانیوں کو قتل کیا۔ کلبھوشن کا براہ راست رابطہ بی ایل ایف کے چیف ڈاکٹر اللہ نظر سے بھی تھا۔ انہوں نے براہمداغ بگٹی کو افغانستان سے باہر بھجوانے اور سوئٹزرلینڈ میں انہیں سیٹل کروانے، پاسپورٹ دلوانے اور پیپرز بنوانے میں نہایت کلیدی کردار ادا کیا۔بی ایل ایف، بی ایل اے ، یو بی اے اور لشکر بلوچستان کے کافی لوگ بھی ان کے پے رول پر ہیں۔ کلبھوشن یادیو ہی وہ شخص ہے جس نے امریکہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے خلاف کام کرنے والی بھارتی ایجنسیوں کو بلوچستان پر فیڈ دی اور اپ ڈیٹ کیا۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں ہربیار مری کلبھوشن کے لیے اپیل کریں گے۔ عالم سطح پر دہشتگرد تصور کی جانے والی تنظیم لشکر جھنگوی کو بھی کلبھوشن نے ہی سپورٹ کیا اور اس تنظیم کے افراد کو تربیت بھی۔ کلبھوشن نے پاکستان میں را کے ساتھ مل کر فرقہ ورانہ دہشتگردی کو فروغ دیا۔ اب ہربیار مری چند دن بعد عالمی عدالت میں کلبھوشن کے لیے اپیل کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
74%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
11%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved