سینئر بزرگ سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل،شریفوں کی کمر ٹوٹ گئی
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان
شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 40 سال پرانے رفیق اور صوبے بھر میں پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے رہنماء نے شریفوں کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سنیلہ پور ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگ کے 40 سالہ پرانے رفیق اور خیبر پختونخوا کے مدبر سیاستدان حبیب اللہ خان، خورید خان ، امیر سیاب اور زیب اللہ خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ساتھ سیاست بازی کرنے والے مفاد پرست حکمران صرف چوری کرتے رہے اور عوام پر کسی نے توجہ نہیں دی، ایک عمران خان ہی جو پاکستان کو بدلنا چاہتا ہے۔ پی تی آئی کا مقابلہ چوروں کے ساتھ ہے، سارے چور ایک طرف اور عمران خان ایک طرف ہے امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں چوروں کا صفایا ہوجائے گا ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ امیر مقام نے چوری کے سوائے کچھ نہین سیکھا اسکا قد سیاست میں بہت چھوٹا ہے اور وہ صرف جھوٹی بڑھکیں مارنا جانتا ہے، اس کام صرف حقائق کو توڑ کر پیش کرنا ہے سیاست میں اسکا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
77%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
13%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved