قندیل بلوچ کے بعدمفتی قوی کی مشہور اداکارہ کے ساتھ خبروں نے تہلکہ مچا دیا
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا ایک نئے ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے جو نجی ٹی وی چینل 7 نیوز پر نشر ہو گا۔اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ ناکام نہیں ہوئیں اور ان کے بارے میں سامنے آنے والی خبر میڈیا کی زینت بن گئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس شو میں کیا کرتی ہیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد عوام کے تو جیسے ہوش ہی اڑ گئے ہیں کیونکہ اس شو کیلئے منتخب ہونے والے دونوں افراد ہی تنازعات میں رہ چکے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر سے خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوؤں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی ریٹنگ بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس شو کیلئے میرا اور مفتی عبدالقوی کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو یہ کتنا پسند آتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا ۔ خیر! دیکھتے ہیں کہ اب 7 نیوز اس شو کو کتنے دن چلا پاتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved