راحیل شریف کے حق میں بینر لگانے والے کی مقدمہ خارج کرنے کیلئے درخواست خارج کر دی
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (ویب ڈیسک)راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالا ر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد عرب اتحاد کی کمان سنبھالنے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں تاہم ان سے ایکسٹنشن لینے کی درخواست پر مبنی بینرز لگانے والے مقدمات کاسامنا کررہے ہیں اور اب کی بار ایک مرتبہ پھر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ہی خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے حق میں بینرز لگانے والے کامران کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست گزار نے اپنے خلاف درج مقدمے کو چیلنج کیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف راحیل شریف کے حق میں بینرز لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج مقدمہ خارج کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved