راولپنڈی، شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث 2ملزمان گرفتار
  19  مئی‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی پولیس نے نواحی قصبہ روات میں رشتہ سے انکار پر شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او روات بشارت عباسی کے مطابق گزشتہ روزمتاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی شادی 6 سال قبل ہوئی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش تھیں، ایک دن اپنے والد کے گھر جاتے ہوئے ڈھوک میجر اسٹاپ پر مہران گاڑی میں سوار ملزمان خرم اورنعمان نے انھیں زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور نئی آبادی روات لے گئے۔خاتون کے مطابق ملزمان نے انھیں وہاں ایک گھر میں قید رکھا اور5 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔خاتون کایوا ین پی سے کہنا تھا کہ ملزم خرم نے ان کا رشتہ مانگا تھا، تاہم ان کے والد نے انکار کر دیا تھا ۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ دونوں ملزمان نے ان کی قابل اعتراض تصاویر لے کر انھیں سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیا۔روات پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ریپ اور حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او بشارت عباسی کے مطابق ملزم نعمان موٹرسائیکل کا مکینک ہے جبکہ ملزم خرم بیرون ملک ہوتا ہے اور حال ہی میں واپس آیا تھا، جبکہ وہ دوبارہ ویزہ لگوا کر واپسی کے لیے تیار تھا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں نامزد ملزمان کو روات کے علاقے سے ہی گرفتار کیا گیا، جنھیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد کیے جائیں گے جبکہ سوشل میڈیا کے لیے جو موبائل فون استعمال کیا گیا اس کی فرانزک رپورٹ بھی حاصل کی جارہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
40%
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
40%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved