کہاں کہاں بارشیں ہوں گی۔۔۔ـ؟جان کر روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے
  18  جون‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) محکمہ موسمیات نے محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعہ تک پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق پیرسے جمعہ تک کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوںکا سلسلہ شروع ہو گا اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواںاورآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ،مکران کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گوجرانوالہ اور ہزارہ ڈویژن بعض مقامات پر تیزہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیرپورٹ05، سٹی04)، گوجرانوالہ04، گجرات01، بالاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved