سعودی آرمی آفیسر اور اے ایس ایف اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی
  18  جون‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) اسلام آباد ائیر پورٹ پر چیکنگ نہ کرانے پر سعودی آرمی آفیسر اور اے ایس ایف اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ،گالم گلوچ اور ہاتھاپائی ہوئی ،اے ایس ایف اہلکار معطل ،سعودی سفارت خانے نے معاملے کو رفع دفع کرانے کے لئے کوششیں تیز کر دیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں سعودی آرمی آفیسر کو سیکورٹی کلیئرنس کرانے کیلئے اے ایس ایف اہلکار نے روکنے کا اشارہ کیا تو سعودی آرمی آفیسر آپے سے باہر ہو گیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اس دوران دونوں اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے معاملے کو رفع دفع کرایا ۔ذرائع کا مزید کہناتھا اے ایس ایف اہلکار نے وہاں پر موجود امیگریشن اور دیگر حکام کو کہا کہ کچھ بھی ہوجائے ہم اس کو بغیر سیکورٹی چیکنگ کے نہیں جانے د یں گے ،ذرائع نے بتایا کہ معاملہ سعودی سفارت خانے تک پہنچ گیا ،جنہوں نے معاملے کو رفع دفع کرانے کیلئے کوشش تیز کر دیں،دوسری جانب سے انتظامیہ کے اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس ایف اہلکار کو معطل کر دیا۔ اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے سعودی سفارت خانے اور اے ایس ایف حکام سے کئی بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی رابطہ نہ ہو سکا اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ نے بھی آن لائن کے رابطے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نوٹس میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved