شوال کا چاند کس تاریخ کو نظرآئے گا ‘خبریں کچھ چلتی رہیں ، اصل حقائق اب سامنے آگئے
  18  جون‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(ټ ویبڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں شوال کا چاند 25 جون بروز اتوار نظر آجائے گا اور عیدالفطر 26 جون کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق فلکیات کے پیرامیٹرز تجویز کرتے ہیں کہ شوال کا نیا چاند 25 جون کو دیکھا جاسکے گا۔محکے کے مطابق ‘ شوال کا چاند 24 جون کی صبح 7بج کر 31 منٹ پر کراسنگ کنجنکشن پوائنٹ پر پیدا ہوجائے گا اور رمضان کی 29 تاریخ یعنی 25 جون کی شام واضح طور پر دکھائی دے گا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف خان کا کہنا ہے کہ حکومت بھی رویت ہلال کمیٹی سے جڑے قوانین کو منظم کرنے میں مصروف ہے تاہم چونکہ یہ اختیار صوبوں کو منتقل کیا جاچکا ہے لہذا اس حوالے سے وفاقی حکومت کو صوبوں کی منشا 4 بھی درکار ہے۔دلچسپ بات یہ کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی، جس کے موجودہ سربراہ مفتی منیب الرحمٰن ہیں، کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ یہ اختیار 2010 میں صوبوں کو منتقل کردیا گیا تھا۔تاہم اس کمیٹی کو اب بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے چاند دیکھنے کے لیے مناسب فورم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved