پاکستان کی جیت پر مریم نواز کی مبارکباد۔۔۔ میرا نے اوقات یاد دلا دی
  19  جون‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) گذشتہ روز پاکستان آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کا فاتح بن گیا ۔ پاکستان کے میچ جیتنے پر ملک بھر میں جیسے عید سے قبل ہی عید ہو گئی ۔ ہر طرف مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی سیاستدانوں، فوجیوں ، فنکاروں اور کھلاڑیوں سے لے کر عام عوام تک سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور فتح کا جشن منایا ۔ایسے میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم چیمپئینز ہیں۔ انہوں نے فائنل میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔مریم نواز کے ٹویٹ پر ہماری میرا جی بھی پیچھے نہ رہیں اور میدان میں آ کر انہیں ایک مرتبہ پھر سے آڑے ہاتھوں لے لیا۔مریم نواز کے ٹویٹ پر میرا جی نے ان سے کہا کہ برائے مہربانی آپ بجلی دینے پر غور کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ میرا جی مریم نواز سے بجلی نہ ہونے کی شکایت کر چکی ہیں لیکن مریم نواز نے میرا جی کے کسی ٹویٹ کا آج تک جواب نہیں دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved