سلفیاں لینے پر کرکٹرز کیوں آئوٹ ہوئے۔۔۔؟ پاکستانی اینکر پرسن زینب عباس نے اندر کی بات بتا دی
  19  جون‬‮  2017     |     پاکستان

لندن (روز نامہ اوصاف ) آئی سی سی چیمئینز ٹرافی 2017ء میں جہاں عوام کی نظریں اپنی اپنی ٹیموں کی فتح اور جیت پر مرکوز تھیں وہیں اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی رپورٹرز اور اینکر پرسن زینب عباس کی سیلفیوں کی بھی خوب دھوم تھی۔ زینب عباس سے متعلق بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ بھی کیا کہ یہ شاید کالا جادو کرتی ہیں اسی لیے جس کے ساتھ بھی زینب عباس کی سیلفی آتی ہے یا تو وہ ٹیم میچ ہار جاتی ہے یا پھر وہ کھلاڑی صفر رن بنا کر ہی آؤٹ ہو جاتا ہے۔گذشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فیس بُک لائیو پر ایک نوجوان نے زینب عباس سے سوال کیا کہ آج آپ نے کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لی۔ ایسا کیوں کیا؟ جس پر زینب عباس نے کہا کہ میں پچھلے میچز میں کافی سیلفیز لے چکی ہوں۔ آج میں نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی کے ساتھ سیلفی اس لیے نہیں لی کیونکہ آج پاکستان کو میری سیلفیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زینب عباس میچ سے قبل ہی کل کے فائنل میں پاکستان کی جیت کے لیے پُر اُمید تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved