پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،فوجیوں کی شہادت پر احتجاج
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

راولپنڈی (اوصاف نیوز)بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے چا ر جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں بھارتی فوج نے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا یا تھا جس پر چار جوان دریائے نیلم میں ڈوب کر شہید ہو گئے تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved