ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان‘کشمیر اورگلگت بلتستان میں سلائیڈنگ کا خطرہ
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

لاہور ( ویب ڈیسک ) ساون کا مہینہ آگیا ، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے ، لاہور میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں ، کہیں بارش بھی ہو رہی ہے ۔ کراچی میں بھی موسم انتہائی سہانا ہے ، ساون رت آگئی ہے اور کہیں برسات کا سماں ہے تو کہیں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ کہیں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں ۔لاہور میں بھی موسم سہانا ہے ، صبح سے ہی شہر میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے ساون کا مزا دوبالا کر دیا

۔ اسلام آباد میں بھی رات گئے ہونیوالی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔کراچی میں بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں موسم کو اور حسین بنا رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
56%
ٹھیک ہے
22%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
22%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved