مسلم لیگ ن نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں،فاروق ستار
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ اس نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں،نواز شریف کومستعفی ہو کر عدالت میں عام آدمی کی حیثیت سے پیش ہونا چاہیئے۔ پیر کو پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے، نواز شریف کو عہدے سے مستعفی ہو کر عدلتوں کا سامنا کرنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نوازشریف اخلاقی جواز کھوچکے ہیں نوازشریف کو عام آدمی کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہونا چاہیے یہ اداروں اور حکومت کی بھی آزمائش ہے، مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ اس نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں، ن لیگ اکثریتی جماعت ہے ملک کو بحران کی جانب نہ دھکیلے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved