سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی فلاح اور سلامتی کا پیکر ہوگا،چودھری شجاعت
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی فلاح اور سلامتی کا پیکر ہوگا،آئندہ انتخابات میں جومحب وطن ہو گا اسی سے اتحاد بنائیں گے۔پیر کے روز پانامہ کیس کی سماعت میں پہلی بار سپریم کورٹ آنے والے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،انہوں نے کہا کہ جو لوگ جے آئی ٹی پر تنقید کررہے ہیں جان لیں کہ چھ سو میں سے یہ 6 آدمی میرٹ پر سلیکٹ ہوئے، پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے انشااللہ تاریخی فیصلہ ہوگا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کی فلاح اور سلامتی کے لیے ایسا فیصلہ ہوگا جو نئی رخ تعین کرے گاجو کام پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ کررہی ہے نواز شریف کو استعفی دے دینا چاہیے تھاآئندہ الیکشن میں جو محب وطن ہوگا اسکے ساتھ اتحاد بنائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved