کسووال249بدبخت اکلوتے بیٹے کی ماں کو فلمی انداز میں قتل کرنے کی کوشش، پڑوسیوں نے بچا لیا
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

کسووال(مانیٹرنگ ڈیسک)بدبخت اکلوتے بیٹے کی ماں کو فلمی انداز میں قتل کرنے کی کوشش، پڑوسیوں نے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 116بارہ ایل کی رہائشی زبیدہ بی بی بیوہ اللہ بخش جس کا ایک ہی بیٹا ابرار حسین ہے جس کی شادی اہل دیہہ کے مرزا انور کی بیٹی سے انجام پائی، زبیدہ بی بی نے بتایا کہ اس کا بیٹا دوسال کا تھا جب اس کے خاوند اللہ بخش کا انتقال ہوگیا جس کے بعد اس نے محنت مزدوری کر کے اپنے بیٹے کو پالا پوسا اور اپنے بھائیوں کی طرف سے ملنے والے 20لاکھ روپے سے بیٹے کی شادی کی اور اسے گھر بنا کر دیا۔ ابرار حسین لاہور میں ملازمت کرتا ہے۔ دو دن قبل وہ گھر آیا

جس پر اس کے سسرالیوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ وہ یا تو اپنی ماں کو ٹھکانے لگا دے یا پھر بیوی کو طلاق دے ۔ بد بخت بیٹے نے ماں کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ گزشتہ روز دوپہر کے وقت اس نے اپنی ماں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور اس کے منہ پر ٹیپ چپکا کر چار پائی کے ساتھ باندھ دیا اور کمرے اور گھر کو باہر سے تالا لگا کر سسرالیوں کے گھر چلا گیا۔ زبیدہ بی بی کوشش کر کے اپنا ایک ہاتھ کھولنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے اپنے پاس چھپایا ہوا موبائل فون نکال کر اپنی پڑوسن کو فون کر کے سارا ماجرہ بتایا۔پڑوسیوں کے شور واویلہ کرنے پر اہل دیہہ اکٹھا ہوگئے جنہوں نے گھر کے تالے توڑ کر زبیدہ بی بی کی جان بچائی، زبیدہ بی بی نے اپنے بیٹے کے سسر مرزا انور، سالے فیصل، اس کی بیوی نجمہ اور اپنی بہو کے خلاف پولیس تھانہ کسووال کو درخواست دے دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
12%
ٹھیک ہے
12%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
76%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved