ملک میں جمہوریت کے نام پر باد شاہت نہیں چلے گی، عبدالعلیم خان
  17  جولائی  2017     |     پاکستان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نیا سورج طلوع ہو رہا ہے نئی صبح قریب ہے اور انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ،احتساب کی ماری ہوئی حکومت بلوں میں گھس کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کی قیاد ت میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گا ، خاندانی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گی ، ملک میں جمہوریت کے نام پر باد شاہت نہیں چلے گی حکمرانوں کو سپریم کورٹ کے بعد عوام کی عدالت میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں چوریاں پکڑی جانے کے بعد بھی شریف فیملی نے آئین اور قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن خدا کی لاٹھی بے آواز ہے یہ پکڑ میں آ چکے ہیں اور اب انہیں کسی بہانے سے چھوٹ نہیں ملے گی ۔ع

بدالعلیم خان نے پارٹی کنونشن سے جوشیلے انداز میں خطاب کرتے ہوئے میاں صاحبان کو کھلا چیلنج دیا کہ وہ لاہور اور وسطی پنجاب ہی نہیں کہیں سے بھی مقابلہ کر لیں انہیں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ بعض درباری اب بھی سازش کی رٹ لگا رہے ہیں انہیں علم ہونا چاہیے کہ جس خاندان کو کریمنل کیسز کی بنیاد پر جیلوں کی ہوا کھانی چاہیے وہ انہیں جمہوریت کیلئے نا گزیر ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب میں پوری طرح متحرک ہے ہم ہر ضلع کی ایک ایک سیٹ کو فوکس کر رہے ہیں اور ہر شہر میں پارٹی کارکنوں کی منظم تنظیمیں آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر چکی ہیں اور یہ کنونشن اس سلسلے میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے کنونشن کے انعقاد میں اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اختیار کیے گئے ہتھکنڈوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا او ر اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر آگے بڑھیں گے اور ایسی ریاستی رکاوٹوں کو ٹھوکر مارتے ہوئے عمران خان کے ملک گیر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ۔پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کنونشن میں تمام اضلاع سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ پارٹی کارکن زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے گو نواز گو اور گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگاتے رہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود تھی ۔عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے ،لانگ مار چ اور لاک ڈاؤن میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے کارکنوں بالخصوص خواتین نے تاریخی جدوجہد کی اور وہ آئندہ بھی اپنی قیادت کے ایک اشارے پر سڑکوں پر ہوں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved