سپریم کورٹ کے 5ججوں سے کیسے بدلہ لینا ہے۔۔۔؟ میاں نواز شریف نے قوم کے سامنے بڑا اعلان کر دیا
  11  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

جہلم(روز نامہ اوصاف) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 5 معزز ججوں نے مجھے نااہل کیا لیکن انہوں نے مجھے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کو نااہل کیا۔جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل رہا تھا، ملک میں امن قائم ہورہا تھا، ورنہ کراچی برباد ہوجاتا، بلوچستان بھی ڈوب رہا تھا میں نے آکر سب کچھ سنبھالا اور ملک میں موٹرویز کا ایک جال بچھایا ۔حالانکہ

مجھ پر کسی قسم کا کرپشن کا دھبہ نہیں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اگر پاکستان کی ترقی کا یہ سفر جاری رہتا تو ایک ایک بے روزگار نوجوان کو روزگار مل جانا تھا،مجھے کام نہیں کرنے دیا گیا۔سپریم کورٹ کے5 ججوں نے جو میرے ساتھ کیا اب قوم مجھے انصاف دلائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
40%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved