شاہ محمود قریشی نے عائشہ گلا لئی کو الزامات پر اکسایا
  11  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر سنگین الزامات کا معاملہ پورے ملک میں زیر بحث ہے ۔ اس پر نہ صرف مختلف سیاسی جماعتیں بلکہ ملک بھر کے سماجی اور شہری حلقوں میں بھی بحث جاری ہے۔ تاہم موقر قومی روزنامے امت نے ایک ایسا انکشاف کر ڈالا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والوں کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لے گا ۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق عائشہ گلا لئی کو ان الزامات لگانے کےلئے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی حمایت حاصل تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں سینئر ترین رہنمائوں نے عائشہ گلا لئی کو ان بے ہودہ میسجز کے معاملے کو منظر عام پر لانے کےلئے کہا ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلا لئی پر کرپشن کے الزامات کے حوالے سے بھی پارٹی کو حوصلہ افزا نتائج نہیں مل رہے ۔ اور احتساب کمیشن خاتون رکن اسمبلی کےخلاف کوئی کاروائی کرتا دکھائی نہیں دے رہا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
54%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
15%
پسند ںہیں آئی
31%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved