نئے وزیر اعظم کے اہم اقدامات سامنے آگئے اسحاق ڈار کے بعد ایک اور اہم شخصیت عہدے سے فارغ
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ایسوسی ایشن ظفر اقبال گوندل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ 23 ستمبر 2014 کو پولیس اورایف آئی اے کے اہلکاروں نے

ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم ظفر گوندل کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved