شریف فیملی لندن فلیٹس کو بیچ کر پیسہ کہاں منتقل کرنا چاہتی ہے۔۔۔؟ سنسنی خیز انکشاف
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) شریف خاندان بہت جلدی میں لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز لندن فلیٹس کو بہت جلدبیچنا چاہتے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ راتوں رات انہیں بیچ کر پیسہ لے کر کسی اور جگہ منتقل ہو جائیں کیونکہ جب نیب ریفرنس شروع ہوں گے تو عدالت حکم دے گی اور فلیٹس اٹیچ ہو جائیں گے جس کےبعد حکومت برطانیہ کو

کارروائی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کی منی ٹریل اب بھی ثابت نہیں ہو سکی ہے، ان میں سے ایک فلیٹ کی مالیت 4 ارب روپے ہے۔ انہیں کوئی گاہک نہیں مل رہا جو فوری طور پر اتنی بڑی مالیت ادا کر دےجس کی وجہ سے حسین اور حسن نواز بہت زیادہ پریشان ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
40%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved