سپریم کورٹ نے آپ کے ووٹ کی پرچی پھاڑکر مجھے تھما دی ۔۔۔نواز شریف کا گجرات میں حیران کن خطاب
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

گجرات (روز نامہ اوصاف ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا گجرات میں عوام کے جمِ غفیر سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے صدر، پھر مشرف اور اب ججز نے فارغ کر دیا،عوام کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں، یہ مذاق برداشت نہیں کر سکتا۔ کیا چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤں؟ یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہیے؟ کیا آپ نے عدالت کا فیصلہ قبول کیا؟ عوام کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری اپیل عوام کی عدالت ہے، میرے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔عدالتوں نے آپ کے ووٹ کی پرچی پھاڑ کر آپ کے ہاتھ میں تھما دی گئی۔ کروڑوں لوگوں نے منتخب کیا لیکن صرف پانچ ججوں نے نکال دیا۔ 70 سالوں سے ملک کے ساتھ ایسا ہی مذاق کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟ ایسی کون سی غلطی کی ہے؟ کیا میں نے کوئی کرپشن کی؟ میں نے تو قومی خزانے کو امانت سمجھا۔سابق وزیر اعظم ریلی میں موجود شرکا سے پوچھا کہ

مجھے بتاؤ اب کیا کروں؟ چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤں یا ڈٹ کر اس کا مقابلہ کروں؟ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام اب نہیں چل سکتا۔ حاکمیت کا حق عوام کا ہے اور عوام سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ یہ 20 کروڑ عوام کی عزت کا معاملہ ہے، میں عوام کی عزت کو نہیں روندنے دوں گا۔ ملک کو بدلنا ہوگا، اس قوم کو بدلنا ہو گا۔ عوام موجودہ نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved