نواز شریف عوام کو پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف کیوں اکسارہے ہیں ۔۔۔؟ سابق وزیر اعظم پاکستان کا بڑا انکشاف
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور(روز نامہ اوصاف) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف اکسانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اپنی مرضی کے انصاف اور مدد کیلئے عوام عوام پکارنے والوں کے قافلہ نے معصوم لڑکے کو کچل دینے کے بعد مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور نہایت بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے طبی امداد دینے کی بھی زحمت نہیں کی جبکہ قافلہ میں موبائل ہسپتال اور ایمبولینسیں بھی شامل تھیں بلکہ جب اس کے گھر والوں نے احتجاج شروع کیا اور انصاف کیلئے دہائی دی تو پولیس کو بھیج دیا انہیں بھی انصاف ملنا چاہئے۔چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پہلے کی طرح تیسری بار بھی اپنی برطرفی کیلئے ٹکر مارنے کے وہ خود ذمہ دار ہیں، سپریم کورٹ میں ان کی چوری نہ پکڑی جاتی تو یہ نااہل قرارنہ دئیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کو قومی اداروں کے خلاف گمراہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مضبوط عدلیہ اور فوج ضروری ہیں اس لیے وہ کسی کو ان کے

خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قوم آج بھی فاضل ججوں کے ساتھ کھڑی ہے ، نوازشریف صرف آئندہ کیسز سے خوفزدہ ہو کر چیخ و پکار کر رہے ہیں انہیں چوری کرتے ہوئے 20 کروڑ عوام کی عزت کا خیال نہیں آیا، اقتدار کے تکبر میں عدلیہ اور پاک فوج کو ٹکریں مارنا ان کی عادت ہے،


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved