’’نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب ‘‘ سابق نااہل وزیر اعظم کی انتہائی شرمناک تصاویر سامنے آگئیں ۔۔ پاکستانی قوم غصے سے آگ بگولا
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے سیاستدان اوران کی حرکتیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ کیا وہ واقعی ہماری پرواہ کرتے ہیں؟ طاقت کی بھوک حقیقت ہے۔ اسی طاقت کے نشے میں گزشتہ روز ایک معصوم بچہ، جو کسی کا بیٹا، بھائی تھا اور اس سب سے بڑھ کرایک انسان تھا، موت کے منہ میں چلا گیا۔ اس کا جرم کیا تھا؟ وہ ایک بی ایم ڈبلیو کے سامنے کھڑا تھا جس نے اسے کچل ڈالا اور ڈرائیور نے رکنا بھی گوارہ نہ کیا۔ اس کا قصور یہ تھا کہ وہ اپنے گھر کے کسی فرد کے ساتھ ایک ایسے شخص کی حمایت کیلئے سڑک پر آیا تھا جو اس بچے کو جانتا تک نہیں ہے۔ یہ خبر عام ہونے کے بعد نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”قیام پاکستان کے دوران بہت سے پاکستانیوں نے اپنی زندگیاں گنوائیں، یہ کوئی پہلی شہادت نہیں ہے۔“ یہی سابق وزیراعظم ہیں جو اپنے ملک اوراس کے عوام کی پرواہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

لیکن اب ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ انہیں عوام اور بالخصوص ریلی کے دوران کچلے جانے والے اس بچے کی کتنی پرواہ ہے۔ یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے اور ہر کوئی سابق وزیراعظم سے سوال کر رہا ہے کہ اس میں وہ ”پرواہ“ دکھا دیں جس کا آپ ذکر کرتے ہیں۔یہ تصاویر گوجرانوالہ میں قیام کے دوران ہی ہیں جہاں وہ انواع و اقسام کے پکوان کھانے، اپنے رفقاءکیساتھ خوش گپیوں اور کامیابی ریلی کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور خوشی سے تمتماتا ان کا چہرہ کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے۔دوسری جانب صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ”نواز شریف۔۔۔! آپ جو سوال قوم سے پوچھ رہے ہیں، وہی سوال اس معصوم بچے کے والدین آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ ’ہمارا قصور کیا تھا‘۔“


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
61%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
28%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved