پاکستان کی معروف ترین خاتون انکر پرسن پر قاتلانہ حملہ ۔۔ ہسپتال داخل ۔۔ قوم سے دعائوں کی اپیل
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عظمیٰ خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تاہم مزاحمت پر ان کی گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے باعث خاتون اینکر کے ہاتھ،پاؤں اور ماتھے پر شدید زخم آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن و عظمیٰ خان پروڈکشن کی سی ای او عظمیٰ خان قصور سے لاہور آرہی تھیں کہ اسی دوران ان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ۔ قصور سے لاہور واپسی پر ایک نامعلوم کار ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم عظمیٰ خان نے مزاحمت کی

جس سے ان کی گاڑی کا توازن بگڑ گیا اوروہ سڑک کے کنارے لگے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ گاڑی کھمبے سے ٹکرانے کے باعث عظمیٰ خان کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں قصور کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ عظمیٰ خان کے ہاتھ اور پاؤں پر فریکچر ہے جبکہ ان کی پیشانی پر بھی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved