بریکنگ نیوز توہین رسالت ﷺ کا ایک اور مرتکب سامنے آگیا ۔۔ جانیں پاکستان کے کس معروف شہر میں اور اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈو آدم میں پیغمبر اسلام کی مبینہ توہین کے الزام میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ ملزم عطا محمد بروڑ کچھ روز قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار نے تصدیق کی ہے کہ عطا محمد کو جمعے کی صبع قتل کیا گیا جبکہ پولیس نے شام کو دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جنھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ٹنڈو آدم سٹی تھانے میں درج کیے جانے والے قتل کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مقتول عطا محمد جمعے کی صبح گھر سے نہر میں نہانے کے لیے نکلا تھا کہ

موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کردیا۔ مقتول عطا محمد پر سنہ 2012 میں پیغمبر اسلام کی مبینہ توہین کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا مدعی ایڈووکیٹ الطاف جونیجو تھا۔ الطاف جونیجو نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عدالت میں موجود تھا جب عطا محمد نے آ کر اسے کہا کہ وہ پیغمبر ہے۔ پولیس نے عطا محمد کو گرفتار کر لیا تھا۔ عطا محمد کے رشتے داروں کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے مقتول کو ذہنی طور پر پسماندہ قرار دیا تھا اور اسے چار ہفتے قبل ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا موقف ہے کہ ’عطا محمد توہین رسالت کا مرتکب ہوا تھا :-'


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved