بریکنگ نیوز شاہد خاقان فارغ ۔۔ کلثوم نواز ملک کی نئی وزیر اعظم ۔۔ خبر نے ہلچل مچا دی
  12  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کی چھٹی، نئے وزیراعظم کا فیصلہ ہو گیا، ایسا نام سامنے آ گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہٹا کر کلثوم نواز کو مستقل وزیراعظم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑوانے کا مقصد انہیں محض قومی اسمبلی میں لانا نہیں ہے بلکہ انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ دیا جائے گا۔ نواز شریفوزارت عظمیٰ کا منصب اپنے خاندان میں ہی رکھنا چاہتے ہیں،

اگر کلثوم نواز کامیاب ہوتی ہیں تو انہیں ملک کا مستقل وزیراعظم بنا دیا جائے گا اور شاہد خاقان عباسی کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔ اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کلثوم نواز امیدوار ہوں گی جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد ہوں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved