نواز شریف جب رات کو اپنے گھر پہنچے تو ان کی والدہ نے ایسا کیا کہ سابق وزیر اعظم آبدیدہ ہو گئے
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے اختتام پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے گھر پہنچے تو سب سے پہلے جھک کر اپنی والدہ کو ملے اور ان کا کافی دیر تک پیار لیتے رہے اور ساتھ آبدیدہ ہو گئے ، ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر اپنے والد کے گھر پہنچنےکی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف گھر پہنچنے پر ویل چیئر پر بیٹھی اپنی والدہ کو جھک کر ملے تو ان کی والدہ نے اپنے بیٹے کو گلے سے لگا کر ان کا بوسہ لیا اور کافی دیر تک ان کا چہرہ تھپتھپاتی رہیں ، اس موقع پر اپنی والدہ کو اور ان کی دعائیں لیتے ہوئے نواز شریف کی آنکھیں بھر آئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
87%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
3%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved