میاں نواز کی جانب سے حنیف عباسی کی لعنت طعن کے بعد ن لیگ چھوڑنے کافیصلہ
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اصاف) حنیف عباسی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلی میں کم لوگوں کی شرکت پر میاں محمد نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلائی اور کہا کہ کہاں ہے دو لاکھ بندے؟ وہاں دس ہزار لوگ بھی نہیں تھے۔ میں تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا جس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ کنٹینر کے اندر شاید آپ کو اتنے لوگ نظر نہیں آئے ۔حنیف عباسی کی سرزنش سنتے ہوئے ایک اور صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر میری اتنی بے عزتی ہوئی ہوتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی پر نواز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آپ سے مینج نہیں ہو سکتا تھا تو آپ

مجھے بتا دیتے میں ریلی نکالنے سے پہلے سوچ لیتا۔ جس پر حنیف عباسی خاموش ہو کر وہاں سے نکل گئے اور اس کے بعد نواز شریف کے سامنے بھی نہیں آئے۔ اب اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ حنیف عباسی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہےاور پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے اعلیٰ رہنمائوں سے رابطے میں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved