این اے 120کیلئے کا غذات جمع کر واتے ہی کلثوم نواز کو بڑ ا جھٹکا لگ گیا الیکشن لڑنا مشکل ہو گیا
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی کی نشست این اے 120میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے گئے ۔ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ ن کا مطلب نواز ہے اور نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں لہذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ ن کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ۔واضح رہے کہ کلثوم نواز نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
70%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
30%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved