چین بھارت جنگی کشیدگی ۔۔۔ ڈوكلام میں نقل و حرکت پر چین کی گہری نظر نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

نئی دہلی (روز نامہ اوصاف ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے پیش نظر بھارتی فوج نے ڈوکلام کے نزدیکی درجنوں گاؤں کو فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ آبادی ڈوكلام سے محض 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اطلاعات ہیں کہ بھارت نےاس علاقے میں فوجی دستوں کو رکھنے کا پروگرام بنا رہا ہے جنھیں ڈوکلام کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ کسی قسم کی انڈین نقل و حرکت کر چین افواج کی گہری نظر ہے۔خیال رہے کہ ڈوکلام تنازع پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چین نے ڈوكلام میں سڑک بنانے کا فیصلہ کیا۔ بھوٹان نے سڑک کی تعمیر پر اعتراض اٹھایا تو انڈین فوج نے آگے بڑھ کر چین کو روک دیا، اب گزشتہ 50 دنوں سے

دونوں فوجیں آمنے سامنے موجود ہیں۔جس کے پیش نظرخطے میں کسی بڑی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں کو چھٹی ،کھانہ وقت پر اور مناسب مقدار میں نہ ملنے کے علاوہ خود کشیوں، قتل اور اعلیٰ افسران کے احکاما ت نہ ماننے کے سینکڑوں واقعات پیش آچکے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved