گزشتہ روز (ن ) لیگ ریلی کی زد میں آکر فوت ہونےوالے 12سالہ بچے کے جنازے میں لوگوں نے ایسا کیا منظر دیکھا کہ سب ہی حیران رہ گئے ؟
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (ویب نیوز)گجرات (آئی این پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے حامد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے‘ نماز جنازہ میں ایک حیران کن منظر یہ دیکھنے میں آیا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیںاور مسلم لیگ (ن) ‘پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں نے جنازے میں شرکت کی جبکہ پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات میں داخلے کے وقت نوازشریف کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے

بچہ جاں بحق ہوا جس کا نمازلالہ موسیٰ کے علاقے بہار کالونی گرا?نڈ میں ادا کیا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال ،تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف کائرہ بھی موجود تھے۔ادھر ڈی پی او گجرات نے پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی تاحیات مدد کے لیے تیار ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
44%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved