متحدہ لندن سے تعلق پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے فارغ
  12  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) ایم کیو ایم لندن کے گرفتار کارندے عمیر صدیقی نے جے آئی ٹی کے سامنے سابق انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ علی رضا کے حوالےسے خوفناک انکشافات کیے تھے، عمیر صدیقی نے دوران تفتیش علی رضا کو متحدہ لندن کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسپکٹر علی رضا متحدہ دہشت گردوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ملزم عمیر صدیقی کے بیان کی روشنی میں جے آئی ٹی ٹیم نے علی رضا کو طلب کیا تھا تاہم سابق انسپکٹر علی رضا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور برطرف انسپکٹر نے اپنا بیان جے آئی ٹی کو بھیج دیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ پر ایڈیشنل آئی جی سندھ سی ٹی ڈی نے علی رضا کو ملازمت سے برطرف کردیا۔واضح رہے کہ سابق انسپکٹر علی رضا 1990 میں پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے جب کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد علی رضا کو سی ٹی ڈی انچارج بنایا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved