بسکٹ چرانے پردس سالہ بچہ قتل
  12  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

احمد پور شرقیہ (ویب ڈیسک):جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں دکاندار نے دس سالہ بچے کو بسکٹ چرانے پر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پیش آیا ۔بچہ دکان سے بسکٹ چرانے بعد بھاگنا چاہتا تھا مگر دکاندار نے اسے پکڑ لیا

۔دکاندار نے آپے سے باہر ہو کر بچے کو چھریوں کے وار مار مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔مقتول بچے کے والدین بیٹے کے اس اندوہناک قتل پر حسرت و غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکام بالا سے انصاف کے طالب ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
71%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved