کل پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟؟؟سب خبردار ہو جائیں
  12  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ساہیوال، چکوال، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، خیبر پختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ،فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش

اسلام آباد میں زیروپوائنٹ کے مقام پر 43، خیبر پختونخوا میں دیر کے مقام پر 29، کوہاٹ میں 26، بالاکوٹ میں22، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ساہیوال، چکوال، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، خیبر پختونخوا مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن ،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا ا مکان ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved